• news

شہباز شریف کی رہائی سے ن لیگ زیادہ متحرک اور فعال ہوگی : وسیم انجم

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھونے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی رہائی سے مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال ہوگی اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائیگی پیپلزپارٹی ،اے این پی  کو پی ڈی ایم کے اعلامیہ کے مطابق اس پر عمل کرنیکی ضرورت ہے اس وقت اپوزیشن کی طرف سے کوئی معمولی غلطی بھی نالائق اور نااہل حکومت کو سپورٹ کرسکتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ نواز لیگ میںفیصلے میاں محمدنوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے ہوتے ہیں اور اس میں کسی کوکوئی اختلاف نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن