• news

 مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے:عامراعجازورک 

نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری عامراعجازورک کہا ہے کہ  رمضان المبارک میں مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے دراصل طاقتورمافیا حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوچکا اور حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گھبراتی ہے  کیونکہ حکومت کے اندر ہی یہ مافیا موجود ہے اور پوری من مانی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے تاکہ لوگ ہر قسم کی معاشی پریشانیوں سے آزاد ہوکر عبادات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں المیہ یہ ہے کہ سستے رمضان بازاروںکے نام پر قائم کئے گئے پوائنٹس یوٹیلٹی سٹورز اور منڈیوں میں ناقص اشیاء فروخت ہورہی ہیں عوام جائیں تو کدھر جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن