• news

نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

لاہور (نیٹ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کر دی۔ وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔ متن کے مطابق احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔ خیال رہے کہ  احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔ جبکہ اس کیس میں وہ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔ دوسری طرف  مسلم لیگ (ن)  کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ تو پہلے ہی قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہے۔ پھر وہ باہر کیسے جا سکتے ہیں؟۔ احسن اقبال نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ تو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ پھر باہر کیسے جانا؟ نالائقو میرا پاسپورٹ کہیں گم تو نہیں کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن