• news

وزیراعظم اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، کرونا ، انسداد پولیو مہم پر گفتگو

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کوویڈ 19، پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے کورونا وائرس، غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فانڈیشن کے کام کی تعریف کی اور بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کا تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیئے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے، عالمی رہنما موافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن