تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی تقرری پر مبارکباد بھی دی۔ فرخ حبیب جمعرات کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔