آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں اضافہ‘ ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے کرونا وائرس کے تازہ لہر کے دوران آکسیجن سلنڈرز کی قیمت میں اضافے کیخلاف اور ضروری ادویات کی فراہمی کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کرونا کی وجہ سے آکسیجن سلنڈرز کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ادویات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔