• news

قلعہ عبداللہ :پولیس وین کے قریب دھماکہ ایک اہلکار شہید4افراد زخمی

کوئٹہ، اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ، اے پی پی ) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بھی ایک اہلکار شامل ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر بازار سے گزری تو پاس کھڑی موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحقیقاتی ادارے نے شواہد اکھٹے کر لئے۔دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قلعہ عبداللہ بازار میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف یکجا ہے، دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن