نیب نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ جاری کرنیکی استدع کردی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر وکیل امجد پرویز کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران مریم نواز، کپٹن صفدر عدالت پیش ہوئے ۔مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویزکی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست دیتے ہوئے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کے ڈویژن بینچ میں نیب کے کیسز مقرر ہیں، مصروف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتا۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیب کا کوئی نہیں ہے کیا؟۔ جہانگیر جدون ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب کو کوویڈ ہوا ہے، نیب حکام کی طرف سے تاخیر سے پیش ہونے عدالت نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ میں کوویڈ سے ابھی ریکور ہوا ہوں۔ نیب نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے کہاکہ نواز شریف کے کیس میں کیا کرنا ہے، اس حوالے سے عدالت کو مطمئن کریں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہوچکے عدالتی معاونت کون کرے۔ نیب اور نواز شریف کے وکیل دونوں عدالت کی معاونت کریں کیسے نمائندہ مقرر کریں۔ نوازشریف کی اپیلوں کو کیسے آگے پروسیڈ کرسکتے ہیں۔ نواز شریف، مریم نواز اور کپٹن صفدر کے وکلاء سمیت نیب بھی عدالت کو مطمئن کرے۔ کیا خواجہ حارث کو نمائندہ مقررکیا جاسکتا ہے۔ کوویڈ کے ان حالات میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ کرونا کی وجہ سے صورتحال خراب ہے عدالت میں زیادہ رش نہ کریں۔ عدالت نے یہ بھی کہاکہ کرونا کے باعث مریم نواز اور کپٹن صفدر درخواست دے دیں انہیں حاضری سے استثنی دے دیں گے۔ عدالت نے سماعت مئی کے آخری ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔