پنک ریذیڈنسی ریفرنس ، عبدالغنی مجید اور دیگر کیخلاف ایک گواہ پر جرح مکمل
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکانٹس کے عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکیل صفائی عدالت پیش ہوئے،وکیل ارشد تبریز نے گواہ عبدالوحید پر جرح مکمل کرلی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت کیلئے گواہ عبدالخطیب سومروکو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔