• news

15ہزار‘ 7500 روپے والے پرائز بانڈ ختم 30 جون‘31  دسمبر تک کیش ہو سکیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ 15 ہزار روپے اور ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یکم جنوری 2022ء سے ساڑھے سات ہزار کا انعامی بانڈ ختم ہو جائیگا۔ اس  حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31  دسمبر 2021ء تک ساڑھے سات ہزار کا بانڈ کیش کرایا جا سکتا ہے۔ یکم مئی کو بانڈ کی قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔ 15 ہزار روپے والے انعامی بانڈ 30 جون تک کیش کرائے جا سکتے ہیں۔ 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے غیرفعال  ہو جائے گا۔ 15 ہزار کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔ ملک میں ساڑھے سات ہزار والے 126 ارب روپے کے بانڈز اور 15  ہزار روپے والے 190  ارب روپے کے بانڈ زیر گردش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن