پیپلز پارٹی واپسی کی خواہشمند پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں فضل الرحمن
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے اور اس کے لیے اتحاد کے دروازے کھلے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) استعفوں پر تیار نہیں ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے میرا اسمبلیوں سے حلف نا لینے کا مطالبہ نا مان کر اپنا نقصان کیا۔ اگر اپوزیشن ارکان کچھ عرصہ حلف نا اٹھاتے تو معاملات کی نوعیت کچھ اور ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے پی ڈی ایم سے استعفے منظور نہیں کیے۔ پیپلز پارٹی اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے، لیکن ہماری شرط پر سوچ بچار کی وجہ سے تاخیر ہو رہی