• news

جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات آگے بڑھانے کو اہمیت دیتے ہیں جنرل باجوہ سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر شوسنگپیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن اور استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں، خصوصاً افغان امن عمل کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن