عوام نے اچھے‘ برے وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا: ناصر واہگہ
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ کروناکے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظرعوام ایس اوپیزپرعمل کر یں اس مشکل کھڑی میںملک کی سیاسی و عسکری قیادت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کرونا ایس اوپیزپرعملدرآمدکروانے میں بھرپور معاونت کرنے پر ہم پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں، اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ غیور عوام نے ہمیشہ ہر اچھے‘ برے وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ‘ سیاسی مخالفین کی تنقید سے عوام گھبرانے اور ورغلائے جانے والے نہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کاوشوں اور موثر اقدامات کا نتیجہ ہے کہ اب تک ملک میں کورونا کواس طرح پھیلنے نہیں دیا گیا جس طرح ہمسایہ ملک بھارت میں پھیلا ہے ، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہورہا ہے جہاں کرونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں پوری دنیا پاکستانی حکومت کی اس کامیابی کو سراہ رہی ہے انشاء اللہ کورونا سے جلد مکمل نجات حاصل کرلی جائے گی۔