پنجاب میں 2لاکھ 19ہزار 866کرونا مریض صحت یاب ہوچکے:نبیل احمد
لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 219866مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 458 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے7310بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے4320 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے1623 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے829 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے3330 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے ۔جن میں سے2414 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 450 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں 324 بیڈز خالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3253 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 1607 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 903 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 464 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 727 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے428 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور299 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے270 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد229 اور41 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔