• news

چینی سکینڈل: علی ظفر کی جہانگیر ترین  ٹیم‘ ایف آئی اے افسروں سے ملاقاتیں

لاہور (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے کی نگرانی کرنے والے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے  جہانگیر ترین کی قانونی ٹیم اور ایف آئی اے کے افسروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنہوں نے انہیں اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے میں تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔ جس کے لیے ممکنہ طور پر ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ امید ہے رواں ماہ وزیر اعظم کو حتمی رپورٹ بھی پیش کردی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن