سٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا 9سال بعد فیصلہ تمام نامزد ملزم بری
کراچی(صباح نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نے سٹیل ملز کے کرپشن ریفرنس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔سٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا گیا، ریفرنس میں نامزد ملزمان ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا گیا۔ کیس میں نیب نے کہاکہ نامزد ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کی جس سے سٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس 2012 میں بنایا گیا تھا۔