• news

امریکہ ایران کے خلاف پابندیوں کا دبائو برقرار رکھے: مائیک پومپیو 

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا  کہ ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیاں ختم کردی جاتی ہیں تو اس صورت میں بھی وہ اپنی تخریبی سرگرمیوں سے دستبردار نہیں ہو گا، اس لیے بائیڈن انتظامیہ کو ایران پر دبائو برقرار رکھنے کیلئے پابندیاں ختم نہیں کرنی چاہئیں۔ مائیک پومپیو نے عرب ٹی وی کوایک انٹرویو میں کہا کہ  انتظامیہ کیسے یہ یقین کیے بیٹھی ہے اگر ایران کے خلاف پابندیوں کا دبا ئوختم کردیا جاتا ہے، پابندیاں ختم بھی کردیں تب بھی ایران اپنی تخریبی سرگرمیوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن