چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان34کامیا بی سے خلا میں بھیج دیا
جیوچھوان (شِنہوا) چین نے ملک کے شمال مغرب میں جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان34 جمعہ کو سہ پہر 3 بج کر 27 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ یاؤگان 34 سیٹلائٹ کو لانگ مارچ 4 سی راکٹ سے کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل کیا گیا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 368 واں فلائٹ مشن تھا۔