اسلامی یونیورسٹی میں ایڈہاک فیکلٹی سربراہان تعیناتی کے خلاف کیس
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد انجم جندران کی عدالت نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ایڈہاک بنیادوں پر فیکلٹی سربراہان تعیناتی کے خلاف کیس میں اسلامی یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ گذشتہ روز شعبہ قانون کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف درخواست کی سماعت کیدوران وکیل عمر گیلانی نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ فیکلٹی ڈین کے طور پر تعیناتی ایڈیاک بنیادوں میں کر رہی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ہی آرڈیننس اور بائی لاز کی خلاف کر رہی ہے،یونیورسٹی قانون کے مطابق ہر فیکلٹی ڈین اور ہر شعبہ چیئرپرسن تین سال کی مدت کے لئے تعینات ہو گا،مقررہ مدت کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ اسے بے دخل نہیں کر سکتی،فیکلٹی ڈین اور چیئرپرسنز کو قانونی تحفظ حاصل ہے لیکن ابھی اس کے برخلاف ہے۔