کرونا: گوجرانوالہ ، 10سکول مالکان کیخلاف مقدمات، کوٹ رادھا کشن،30دکانیں سیل
گوجرانوالہ ، ماموں کانجن ، کوٹ رادھا کشن، صفدر آباد، پنڈی بھٹیاں (نمائندگان خصوصی+ نامہ نگار ان) محکمہ تعلیم گوجرانوالہ نے لاک ڈائون کے دوران بند تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے والے21 نجی سکولوں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں استغاثہ دیکر 10 سکولوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروادیئے ۔ماموں کانجن میں کرونا کے مزید 6کیس سامنے آگئے۔ متاثرہونیوالوں کی تعداد 300کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کوٹ رادھاکشن میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 30 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں ۔اسسٹنٹ کمشنر صفدرآبادکا بازاروں کا دورہ ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8دکانیں سیل کر دیں۔ اے سی پنڈی بھٹیاں واثق عباس نے پاک فوج اور پولیس افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں اور بازاروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 8 دکانیں اور ایک ہوٹل سیل کر دیا جبکہ ضلع بھر 127 کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔