• news

افغانستان: کارروائیاں، حملے، 7 شہری ،9 طالبان ہلاک 

کابل(شِنہوا)افغانستان کے صوبے بغلان میں دہشت گردوں کے حملے میں 7 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ  جھڑپوں کے دوران 9 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبہ بغلان کے ضلع خجن میں دہشتگردوں نے حملہ کر کے سکیورٹی فورس ممبر کے 7 رشتے داروں کومار دیا۔ ادھرافغان وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ صوبہ لغمان کے ضلع علیشنگ کے علاقے میں افغان فورسز نیکارروائی کرکے 3جنگجوہلاک اور 4 کوزخمی کردیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی صوبہ غور کے ضلع تیورہ کے گاؤں قبرستان میں سڑک کنارے بم نصب کرنے کے دوران اچانک بم پھٹنے کے نتیجے میں 6 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان کی جانب سے ان واقعات کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن