شہبازشریف‘ مریم نواز کے خلاف زمینوں پر قبضہ کی درخواست پر سماعت دلائل کیلئے وکلاء 27 مئی کو طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سول جج الباسط مدثر کی عدالت میں مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف زمینوں پر قبضہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت کے روبرو عبدالروف نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مریم نواز اور شہباز شریف نے جاتی عمرہ کے گرد و نواح میں زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، جاتی امرا کی زمینوں کو دھوکا دہی سے شہباز شریف اور مریم نواز نے اپنے نام کر وایا، استدعا ہے کہ عدالت زمینوں کی ملکیت اصل مالکان کے نام منتقل کرنے کا حکم دے، عدالت نے وکلاء کو بحث کے لیے27 مئی کو دلائل دینے کیلئے طلب کر لیا۔