• news

متعددوارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، گلشن راوی میں5لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اورچوروں نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گلشن راوی کے علاقے میں ہارون کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 80 ہزارروپے مالیت، گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ملک خضر کے گھرمیں فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت، سندر کے علاقے میں جمیل احمد کے گھرسے3 لاکھ  10 ہزارروپے مالیت، لوئر مال کے علاقے میں حارث جاوید کے گھر سے2 لاکھ روپے مالیت جبکہ چھاونی میں شبیرکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگرسامان لوٹ لیاہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 4 وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے شادمان، ہنجروال اور ڈیفنس سی کے علاقوں سے 3 گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی، نیو انارکلی، ملت پارک، کیولری گراؤنڈ اور لوئر مال  کے علاقوں سے 5 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن