روزانہ ہزاروں چتائیں جلنے سے بھارت کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا
اسلام آباد ( عبداللہ شاد) روزانہ ہزاروں کی تعداد میں چتائیں جلنے سے بھارت کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے ۔ بھارتی ماحولیاتی ایکٹوسٹس سمیت کئی عالمی ماہرین ماحولیات کو اندیشہ ہے کہ لکڑیاں کم پڑنے کے باعث ، بغیر معلومات خطرناک کیمیکلز سے مردوں کو نذر آتش کرنا ہندوستان کو فضائی و ماحولیاتی محاذ پر انتہائی مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں گرمیوں کے موسم میں ہندوستان میں گلوبل وارمنگ کی سخت لہر آئے گی جو اس کے ہمسایہ ممالک کو بھی بری طرح متاثر کرے گی ۔ ماہرین کی جانب سے عالمی برادری سے پر زور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بدترین ماحولیاتی آلودگی کے اندیشے سے بچنے کیلئے ہندوستان میں فی الفور ماحولیاتی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔