• news

فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کار پر فائرنگ‘ 2 افراد قتل

شیخوپورہ/ جوئیانوالہ/فیروزوالا (نمائندہ نوائے وقت/ نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور نہر کے قریب نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے 2 کار سوار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اتحاد کیمیکل کی قریبی آبادی رحمان گارڈن کے رہائشی محمد وسیم ولد اسلم اور نذر عباس ولد عارف حسین کار پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ خانپور نہر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر وہ جاں بحق ہوگئے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن