یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد کے معاملے پر اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ وزیر خارجہ‘ وزیر داخلہ‘ وزیر مذہبی امور و دیگر حکام شریک ہوں گے۔ یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔