لاہور پولیس‘ فوج‘ رینجرز کا فلیگ مارچ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23 گرفتار
لاہور (نامہ نگار + سٹی رپورٹر) لاہور پولیس، پاک فوج اور رینجرز نے گزشتہ رات ساڑھے10 سے ساڑھے 12 بجے تک شہر میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کے دوران سی پی او لاہور کا راوی روڈ ٹرک اڈے کے مشہور شنواری ہوٹلوں پر چھاپہ۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 23 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ فلیگ مارچ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے شروع ہوا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان ، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بھی فلیگ مارچ میں شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا شام 6 بجے کے بعد صرف پابندی سے مستثنیٰ کاروبار کی اجازت ہے۔ کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔