• news

وزیر ہونا افسروں کی تذلیل کا لائسنس نہیں‘ معافی مانگیں: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ رمضان بازاروں میں غیر معیاری‘ مہنگی اشیاء حکومتی نالائقی کا ثبوت ہیں۔ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔ خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہوا سلوک قابل مذمت ہے۔ اپنی ناکامی اور بدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ فرعونیت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیں۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔ سول سرونٹس‘ بیورو کریٹس سلیکٹ ہو کر نہیں آتے۔

ای پیپر-دی نیشن