اسلام آباد میں مسجد کی تعمیر کیلئے سعودی عرب مالی اعانت کرے گا: طاہر اشرفی
اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں 80 کنال رقبہ پر جامع مسجد کنگ سلمان بن عبدالعزیز کی تعمیر کیلئے مالی اعانت پر اتفاق کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل 12 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش کے ساتھ یہ مسجد سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام اور اسلامک یونیورسٹی کے طلباکے لئے ایک تحفہ ہوگی۔شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے بعد کنگ سلمان مسجد پاکستان اور دنیائے کی مساجد میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔