• news

کرونا وبا :خنجراب بارڈر ڈیڑھ سال سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند

گلگت (نامہ نگار ) پاکستان چا ئینہ خنجراب بارڈر کرونا وبا کے باعث گزشتہ ڈیڑھ سال سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند ۔ گلگت بلتستان کے کاروباری اور بارڈر ٹریڈ سے منسلک ہزاروں تاجر وغیرہ دیوالیہ ہو گئے ۔ پاک چائینہ بارڈر ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت نومبر دو ہزار  بیس کو  چار مہینے کے لئے بند کیا گیا تھا جو کہ یکم اپریل دو ہزار اکیس کو کھلنا تھا لیکن کورونا وباء کے پھوٹنے کے باعث باڈر نہیں کھلا جو کہ اب تک بند ہے ۔ بارڈر کے بندش کے باعث ایکسپورٹر امپورٹر سمیت سوست ڈرائی پورٹ پر کام کرنیوالے مزدور ، ٹرانسپورٹ مالکان ، ہوٹل مالکان سمیت دیگر لوگ جن کی تعداد کئی ہزار بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ اس باڈر کے کھلنے کے دور دور تک امکانات نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ کورونا وبا ء کی تباہ کاریاں ابھی تک جاری ہیں ۔ دوسری طرف سوست بارڈر کے بندش کی وجہ گلگت کی مارکیٹ میں چائینہ کی بنی ہوئی اشیائ￿  کا ریٹ تین گنا سے بھی زائد ہو چکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن