میانوالی : بیوی سے جھگڑے پر 3 بچیاں قتل ، خودکشی کی کوشش
میانوالی+ دائود خیل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) میانوالی سکندر آباد کے محلہ شریف خیل نمبر 2 کے رہائشی ظالم باپ نے بیوی سے گھریلو جھگڑے پر اپنی تین معصوم بیٹیوں پر فائرنگ کر دی۔ تینوں بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ عیسیٰ خیل کے نادر خان نامی ظالم باپ نے معمولی جھگڑے پر چار، تین اور دو سالہ بیٹیوں پر تیس بور پسٹل سے فائرنگ کر دی۔ بیوی نے دوڑ کر جان بچا لی۔ ملزم نے اپنے آپ کو بھی فائر مارا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ نادر خان مقامی سیمنٹ فیکٹری میں ملازم ہے۔ جاںبحق ہونے والی بچیوں میں 4سالہ عرفہ‘ 3سالہ علیشا اور 2سالہ عائشہ شامل ہیں۔