• news

گھریلو جھگڑے، حالات: شاہدرہ اور کاہنہ میں 2 خواتین نے خودکشی کرلی

لاہور+ کاہنہ (نامہ نگاران) شاہدرہ اور کاہنہ میں دو گھریلو حالات اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ خواتین نے خودکشی کرلی، شاہدرہ کے علاقے میں 40سالہ خاتون عظمیٰ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کرزہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی ہے۔ ادھر کاہنہ قصائی والی گلی میں 40 سالہ صائمہ بی بی نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی۔

ای پیپر-دی نیشن