مقبوضہ بیت المقدس ،اسرائیلی فوج کا حملہ ، متعدد عیسائی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ القیامہ چرچ میں ’’سبت نور‘‘کی تقریب میں شرکت اور اس موقعے پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی کوشش کے دوران کیا گیا۔مقبوضہ بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے شہر اور چرچ آف ہولی سیپلچر کے جشن کے دوران عیسائیوں پر حملہ کیا۔قابض فوجیوں نے لوگوں کو چرچ آف ہولی سیپلپر پہنچنے سے روک دیا۔ ان میں متعدد راہب بھی شامل ہیں۔