کراچی میں لٹیرے بے لگام معروف اداکارہ حرا مانی کو گھر کے دروازے پر لوٹ لیا گیا
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں لٹیرے بے لگام ہو گئے، اداکارہ حرا مانی کوگھر کے دروازے پر لوٹ لیا گیا۔ کراچی میں اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ،اداکارہ بچوں کیساتھ اپنی گاڑی میں گھرپہنچی تھیں کہ دوموٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اداکارہ سے موبائل فون اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔ اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والی واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے،ڈکیتی گزشتہ روز شام سات بجے پیش آئی ،ویڈیو میں ڈاکوں کوڈکیتی کے بعد آسانی کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔