بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں گرفتار 134پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے
تفتان (آئی این پی) بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں گرفتار 134پاکستانیوں کو ایرانی سرحدی حکام نے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے 134پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ یہ پاکستانی باشندے بغیر دستاویزات سرحدی علاقوں سے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے۔