شیخوپورہ: اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں
شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی)شیخوپورہ میں اشیاء خوردونوش پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں ،ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے گراں فروشی کی انتہا کردی مرغی کا گوشت 400روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ بکرے کے گوشت کے سرکاری نرخ 900روپے فی کلو ہیں مگروہ بھی 1200روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے اور بڑا گوشت 600روپے تک فروخت ہورہا ہے، چینی 95سے 100روپے تک فی کلو اور 10کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی عدم استحکام ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل غیر فعال ہو کر رہ گئی ہیں سیاسی طور پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نمائندے بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آرہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نمائندے نہ تو گراں فروشوں کو جرمانے کررہے ہیں اور نہ ہی مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔