اسلام کا عادلانہ نظام ہی مسائل کا حل ہے:اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ لیلہ القدر کو جاگنے والوں کے مقدر جاگ جاتے ہیں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی مسائل کا حل ہے، خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضٰی کی اسلام کیلئے خدمات تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں، آپ کی تلوار نے کفر کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعرفان میں پیرسید عرفان علی شاہ بخاری خطیب اعظم امریکہ کی زیر صدارت افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ، پیر سید شبیر حسین شاہ بخاری، صاحبزادہ نعمان صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، پیرسید یوسف شاہ بخاری، نعمان یوسف چشتی، پیر سید کرامت علی شاہ،ڈاکٹر پیرسید ہارون شاہ بخاری،ظفر اقبال قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل رسول اور اصحاب رسول محبت اللہ و رسول کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے۔رمضان کے بعد بھی اطاعت الہی کا جذبہ زندہ رکھنا ہوگا۔