پنجاب حکومت نے قلیل عرصہ میں کئی عوامی منصوبے مکمل کئے: اعظم شاہ،سجاد حسین
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تین سال کے قلیل عرصہ عوامی مفاد کے متعدد منصوبوں کو مکمل کیاہے حکومت پنجاب شہروں میں فلائی اوور‘ انڈر پاسز بنا کر عوامی مشکلات میں کمی لائی جا رہی ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے نعروں اور دعوئوں کے برعکس موجودہ حکومت پنجاب نہایت دلجمعی سے خاموشی کے ساتھ ملک کو نئی شناخت دے رہی ہے جس سے شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی کے متعدد دیگر منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے جن کی تکمیل سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔