ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف سازشیں بے نقاب کریں گے: عبدالمجید شاکر
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، یورپی یونین کی توہین رسالت کا قانون ختم کرنے کی قرارداد قابل مذمت ہے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسلامی ممالک کو یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کا بھرپور انداز میں جواب دیں، اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ توہین رسالت کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے ایسا کرنے والے کی سزا وہی ہونی چاہئے جو کسی بڑے دہشت گرد کی ہوتی ہے انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کو دہشت گرد سے بھی بدتر ڈکلیئر کیا جانا چاہیے۔