ناموس رسالت پر یورپی یونین کی قرار داد مداخلت فی الدین ہے: شیخ طاہر محمود
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آ ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے صدر شیخ طاہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں نافذ تحفظ ناموس رسالت کے قانون کے بارے میں یورپی یونین کی حالیہ قرار داد سراسر مداخلت فی الدین ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیںکیا جاسکتا فرانس کے گستاخانہ خاکوں کے بارے میں ہمارے حکمرانوں نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کرکے حالات کو سنبھالا۔