مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا : راناممتاز محمود
جھبراں (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما راناممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی سرکاری نرخ ناموں کو منافع خوروں نے ہوا میں اُڑا دیا ۔