• news

منی لانڈرنگ ریفرنس‘ شہباز شریف‘ خاندان کے افراد کیخلاف گواہ   18 مئی کو طلب 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو 18 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ احتساب عدالت میں نئے ججز کا تقرر نہ ہونے کی وجہ سے شہباز شریف اور ان کی فیملی کے ارکان کیخلاف ریفرنس پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد کے روبرو ریفرنس سماعت کیلئے پیش کیا گیا تو حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء نے شہباز شریف کی طرف سے درخواست دی  جس میں استدعا کی گئی کہ کرونا کی وجہ سے شہباز شریف کو پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ ریفرنس میں نیب گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں لیکن احتساب کے جج کے تبادلے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

ای پیپر-دی نیشن