سینئرسیاستدان، معروف کالم نگار تجزیہ کار محمد اکرم چودھری کی والدہ انتقال کر گئیں
لاہور (نامہ نگار) سینئر سیاستدان و معروف کالم نگارتجزیہ کار محمد اکرم چودھری کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں۔ محمد اکرم چودھری کی والدہ چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، اپوزیشن رہنمائوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد اور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، مولانا زبیر البازی، جماعت اسلامی کے قیصر شریف، نصراللہ ملک، میاں حبیب، شاہد رشید، لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری‘ دلاور چودھری، شفیق سلطان، قیصر ندیم، بلال بٹ سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ سوگواران میں محمد اکرم چودھری، محمد اکبر چودھری، یوسف چودھری اور اسلم چودھری‘ ایک بیٹی ‘ راحت فیملی کے دیگر ارکان نواسے، نواسیاں اور پوتے پوتیاں شامل ہیں۔