• news

پتوکی، لودھراں‘ اٹک میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیادجلد رکھا جائیگا:محمود الرشید

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کم آمدن افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کے وزیراعظم عمران خان کے وعدے کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔وزیراعظم کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ پتوکی، لودھراں اور اٹک میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھا جا رہا ہے۔ محمودالرشید نے اس ضمن میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے جس کے تحت 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ان اپارٹمنٹس کے لیے درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ صوبے کی دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھی اپنے زیرانتظام شہروں میں ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی طرز پر منصوبے شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان اپارٹمنٹس کے الاٹی وفاقی حکومت کی طرف سے تین لاکھ روپے کی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے علیحدہ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن