• news

قومی ٹیم کی زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں جاری 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریا ں شروع کر دی ہیں۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کوچز کی زیر نگرانی بائولنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی زور دیا ۔  پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 7مئی سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 116رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن