یوئیفا نے 26رکنی سکواڈ کی منظوری دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)یوئیفا نے یورپیئن چیمپئن شپ میں ٹیموں کو 26کھلاڑی رکھنے کی منظوری دیدی ۔ عام حالات میں لیگ کے دوران 23کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ ہوتاہے ۔ کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ کرنے کا مقصد کرونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر بوجھ کم کرنا ہے ۔ ٹورنا منٹ کے دوران ٹیم منیجرز کو سکواڈ بڑا ہونے کی وجہ سے مدد ملے گی ۔