امپائرنگ کا معیار بہتر بنانے کیلئے لیول ون کورس کرانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گراس روٹ پر امپائرنگ کا معیار بہتر بنانے کیلئے لیول ون امپائرنگ کورس کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 4 برس بعد پی سی بی نے لیول ون امپائرنگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر سے امپائرز نے درخواستیں جمع کروادیں، شارٹ لسٹ امپائرز کو 10 مئی تک فیس جمع کروانے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ ملک کے ٹاپ امپائرز علیم ڈار، احسن رضا اور راشد ریاض کورس کروائیں گے۔کورس میں کامیاب امپائرز پی سی بی کے زیرِاہتمام گراس روٹ ایونٹس میں فرائض انجام دیں گے۔