ناموس رسالت ؐکا تحفظ ایمان کا حصہ ہے:کیپٹن (ر) زاہد مسعود
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ چشتیہ نظامیہ سیالویہ صاحبزادہ کیپٹن (ر) زاہد مسعود چشتی سیالوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت وعظمت تاجدار ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ ملک پاکستان میں نظام مصطفے کے حقیقی نفاذ کیلئے علماء اہلسنت‘ مشائخ عظام کے تعاون سے کاوشیں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر محمد اکرم چشتی سیالوی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد ماجد علامہ پیر ابوطاہر عبدالعزیز چشتی نے ساری عمر تبلیغ دین میں بسر کی ‘ اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ کے احکامات و تعلیمات کو عام کرنے کے اس مقدس مشن کی تکمیل کیلئے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ممالک بھی دعوت و تبلیغ کا سلسلہ جاری و ساری رکھا‘ ہمیں ان کی دینی خدمات پر فخر ہے۔