• news

پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کی مزدوروں کیساتھ یکجہتی کے حوالے سے تقریب 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کی طرف سے جنرل سیکرٹری سٹی گوجرانوالہ خالد حسین باجوہ کی رہائش گاہ پر یکم مئی مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن میاں اظہر حسن ڈار تھے، تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی مزدوروں کے ساتھ یکجہی کا دن ہے جو بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مقرر کیا تھا جو اب تک منایا جا رہا ہے اس دن پورے پاکستان میں مزدوروں کو کام سے چھٹی دی جاتی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں مزدوروں کیلئے سوشل سکورٹی کی بنیاد رکھی اور مزدوروں کو لاکھوں گھر فراہم کیے گئے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں مزدوروں کی مزدوری میں سو فیصد اضافہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن