موجودہ بحرانوں پر صرف مسلم لیگ ن ہی قابو پا سکتی ہے: عادل اصغر چٹھہ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری عادل اصغر چٹھہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ڈھائی سالہ دور اقتدارکے پیدا کیے ہوئے بحرانوں پر صرف مسلم لیگ ن ہی قابو پا سکتی ہے نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی اور بیروزگاری جیسے سنگین بحرانوں سے غریب عوام فاقوں پر مجور ہوگئے ہیں آٹا ، چینی، گھی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء محنت کش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں جبکہ ملکی معیشت تباہ ہونے سے بیروزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔